حب سٹی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،منشیات برآمد ،چنیوٹ پولیس کو مطلوب تین تہرے قتل کے ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 16 نومبر 2019 21:31

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2019ء) حب سٹی پولیس کی مختلف کارروائیاں ،منشیات برآمد جبکہ چنیوٹ پولیس کو مطلوب تین تہرے قتل کے ملزم سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع کے مطابق ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے کارروائی کرتے ہوئے محمود آباد روڈ پہ مہراللہ ولد محمد عمر کو گرفتار کرکے ان سے جامعہ تلاشی کے دوران 1 کلو 40 گرام چرس برآمد کرلیا ایک اور کاروائی میں خلیل اللہ ولد عطا محمد قوم کو امیر آباد سے گرفتار کرکے 500 گرام چرس برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی جبکہ حب سٹی پولیس نے ایک اور کارروائی میں چنیوٹ پولیس کو تہرے قتل میں مطلوب ملزم سید عابد شاہ ولد سید فصحت علی شاہ کو گرفتار کرکے ملزم کو چنیوٹ پولیس کے حوالے کردیا ۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں