حب سٹی پولیس کی کاروائی قتل ، ڈکیتی و اغوا برائے تعاون کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری دو ملزمان گرفتار

جمعہ 17 جنوری 2020 00:14

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) حب سٹی پولیس کی کارروائی ،قتل ، ڈکیتی و اغوا برائے تعاون کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری دو ملزمان گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس زرائع ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرکے قتل کے کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم سعاد اللہ ولد غوث بخش عرف بشانی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کاروائی میں حب سٹی پولیس نے اغواء ، ڈکیتی سمیت جرائم میں کو مطلوب اشتہاری ملزم عبدالغفور عرف حسین ولد شادی خان کوگرفتار کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں