حب،ایکسائز نارکو ٹکس فورس کی کارروائی ، کروڑوں روپے کی منشیات برآمد ، دو ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 فروری 2020 23:34

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 فروری2020ء) ایکسائز نارکو ٹکس فورس نے ایک کارروائی میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا ملزمان منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کا ارادہ رکھتے تھے ایکسائز پولیس کے ذرائع کے مطابق ایکسائز پولیس چیک پوسٹ وندر لسبیلہ پر سخت چیکنگ شروع کی تو کوئٹہ سے آنے والی بلیک کلر کی لینڈ کروزر گاڑی نمبر B D 6867 کو رکنے کا اشارہ کیا تو بجائے رکنے کے ملزمان نے گاڑی بھگائی ٹیم نے گاڑی کا تعاقب کرتے ہوئے روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 206 کلو گرام سے زائد اعلی کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی جس پر دونوں اسمگلروں محمد مدصر عباسی ولد ریاض علی اور اعتزاز حسین ولد گدا حسین عباسی ساکنان لاڑکانہ کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتش شروع کردی ایکسائز پولیس کے مطابق منشیات کی عالمی منڈی میں قیمت کرڑوں روپے بتائی جاتی ہے منشیات کراچی سے سمندری راستے بیرون ملک اسمگل کی جارہی تھی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں