لسبیلہ میں بھی پولیو کی قومی مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 17 فروری 2020 23:25

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ میں بھی پولیو کی قومی مہم کا آغاز کردیا گیا تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر کیا افتتاحی تقریب ڈی ایچ کیو ہسپتال اوتھل میں منعقد کی گئی تھی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئیے ہم سب کو ملکر جہاد کرنا ہوگا پولیو ایک جان لیوا مرض ہے پولیو کی تین روزہ مہم میں کوئی کوتائی برداشت نہیں کی جائے گی والدین کو چائیے کہ وہ گھر گھر آنیوالی محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے بھی پلوائیں بعد ازاں ڈی ایچ او لسبیلہ ڈاکٹر احمد علی بلوچ نے ڈی سی لسبیلہ کو بریفیگ دیتے ہوئے کہا کہ پولیو کی تین روزہ مہم میں محکمہ صحت نے 238 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو ضلع ہذا کے دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی لسبیلہ بھر میں تقریبا ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو چھ بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے تقریب میں ڈی پی او لسبیلہ پرویز خان عمرانی اے ڈی سی لسبیلہ فرحان سلیمان ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر حکیم لاسی ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق رونجہ نیشنل پروگرام کے کوارڈینیٹر عمران علی تحصیلدار اوتھل عبدالسلام ، انچارج اسپیشل برانچ اوتھل محمد داود رونجھو ، WHO کے ڈاکٹر بسنت کمار ڈکٹر ہیرا لعل لاسی ، ڈی ایس وی اللہ ڈنہ خاصخیلی ، فقیر محمد ، نے بھی پولیو کے قطرے پلائے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں