ٹری ایجوکیشن بلوچستان غلام علی بلوچ اچانک اوتھل پہنچ گئے

گرلز و بوائز ہائرسیکنڈری اسکول اوتھل کا دورہ، جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا جائزہ لیا

بدھ 19 فروری 2020 23:03

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) سیکرٹری ایجوکیشن بلوچستان غلام علی بلوچ اچانک ضلعی صدر مقام اوتھل پہنچ گئی.گرلز و بوائز ہائرسیکنڈری اسکول اوتھل کا دورہ.گرلز و بوائز ہائر سیکنڈری اسکول اوتھل میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کے مراکز کا بھی دورہ کیا. بعد ازاں انھوں نے تعلیمی افیسراں کے ساتھ میٹنگ بھی کی جس میں انھوں نے کلسٹر بجٹ کے حوالے سے اور داخلہ مہم کے حوالے سے تفصیلی احکامات جاری کئے سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ جناب غلام علی بلوچ صاحب نے مزید کہا کہ وہ لفاظی باتوں پر یقین نہیں رکھتے زمینی حقائق کے مطابق کام ہونا چاہئے کلسٹر بجٹ ایک امانت ہیاور اسکا جس طرح ماضی میں غلط استعمال کیا گیا اس کو روکا جائے گا اور معصوم بچوں کی امانت کو صحیح طریقہ کار کے مطابق خرچ کیا جائے جس کلسٹر ہیڈ نے مروج طریقہ کار کے مطابق کام نہیں کیا اس کا کلسٹر بجٹ منظور نہیں کیا جائیگا سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ جناب غلام علی بلوچ صاحب نے مزید کہا کہ اساتذہ پرزور دیا کا وہ اپنی تدریس کو بہتر بنائیں تاکہ طلبا امتحان میں بہتر کارگردگی کا مظاہرہ کریں محتر سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ جناب غلام علی بلوچ صاحب نے گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل کے امتحانی مرکز طالبات کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ طلبا کے مقابلے میں طالبات بہتر انداز میں پیپر حل کرہی ہیں۔

(جاری ہے)

سیکریٹری سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ جناب غلام علی بلوچ صاحب نے مزید بتایا کہ آئندہ وہ پورے ضلع کا تفصیلی دورہ کرینگے ۔ اور تعلیم پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لسبیلہ حاجی نوید احمد ہاشمی اور ڈسٹرکٹ آفیسر(فیمیل)ایجوکیشن لسبیلہ محترمہ نیئر یاسمین،پرنسپل محمد رضوان مرزا ، ہیڈمسٹریس مس رخسانہ کوثر ، فوکل پرسن EMIS محمد اطہر اور یونیسف کے اسسٹنٹ کو آرڈینٹر مختار بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں