ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے حب میں سستا بازار کا افتتاح کردیا

بدھ 19 فروری 2020 23:45

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے حب میں سستا بازار کا افتتاح کردیا شہر میں سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد نہ کرپانے والی حب انتظامیہ سستابازار کو کب تک قائم رکھ پائے گی شہری حلقے سوال کرنے لگے۔ اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے بدھ کے روز بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کے ہمراہ آلہ آباد ٹائون میں حب کے شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے سستابازار کا افتتاح کردیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ زرائع کے مطابق سستابازار کا مقصد حب کے شہریوں کو اس مہنگائی کے دور میں تھوڑا ریلیف دینا ہے مگر دوسری جانب شہری حلقوں کی جانب سے سوال کیا جارہا ہے کہ حب میں انتظامیہ اپنے ہی تعین کیے گئے نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے میں مسلسل ناکام نظر آرہی ہے شہر میں گرانفروشی عروج پر بار بار شہریوں کی جانب سے نشاندہی کے باوجود انتظامیہ گرانفروشوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے ایسے میں انتظامیہ حب میں قائم کیا گیا سستا بازار کب تک قائم رکھ پائے گی شہری حلقے سوچ میں پڑگئے ہیں کہ جو انتظامیہ نرخ نامے پر عمل درآمد کرانے کی اہلیت نہ رکھتی ہو وہ سستابازار کو کیسے قائم رکھ سکے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں