بچوں کے مستقبل کو کسی بھی صورت کمزور ہونے نہیں دینگے، محمد ہاشم غلزئی

جمعرات 20 فروری 2020 23:20

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن و کالجز بلوچستان محمد ہاشم غلزئی نے کہا ہے کہ بچوں کے مستقبل کو کسی بھی صورت کمزور ہونے نہیں دینگے اور نہ سسٹم میں گڑبگڑ قبول نہیں کرینگے مستقبل کے معماروں کے مستقبل کو روشن بنانا ہماری اولین ترجیح ہے اساتذہ کی غیرحاضری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کو تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے درجہ چہارم کے ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد حل ہو جائیگا اور پولی ٹیکنک کالج اور بلوچستان ریزیڈنشنل کالج اوتھل میں اساتذہ کی کمی کو بھی جلد دور کیا جائے ہاسٹل اور میس میں صفائی ستھرائی کا نظام بہتر بنایا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اوتھل میں پولی ٹیکنک کالج اور بلوچستان زیزیڈنشنل کالج اوتھل کے دورے کے موقع پر صحافیوں و کالجز کے اسٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ان کالجز میں پورے بلوچستان سے بچے زیر تعلیم ہیں اور اتنا دور سے والدین بچوں کو یہاں پر معیاری تعلیم کیلئے بھیجتے ہیں اور یہی بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں اور ان بچوں کو یہاں پر تمام سہولیات فراہم کی جائیگی اور بچوں کو کسی بھی صورت میں کمزور ہونے نہیں دینگے اور نہ ہی کالجز کے سسٹم میں گڑبگڑ قبول کی جائیگی ان بچوں کا ایسا خیال رکھنا ہے جیسے ہم اپنے بچوں کا خیال رکھتے ہیں یہ تمام بچے ہمارے اپنے بچے ہیں مسائل ہر جگہ پر موجود ہیں مگر جو وسائل دستیاب ہیں ان کو بھی بروئے کار لاکر فوری طور پر کالجوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ کالجوں کے ہاسٹل کے کمروں اور میس میں صفائی ستھرائی کا عمل بہتر بنایا جائے سسٹم کی خرابی پر کوئی بھی کمپرومائیز نہیں ہوگا اور بچے کو صاف و ستھرا کھانا فراہم کیا جائے اور بچے کے کھیل کھود کیلئے گراونڈکو بھی جلد ازجلد گراسی لگاکر کھیلنے کے قابل بنایا جائے گا اور انشا اللہ کے الیکٹرک کے بالاحکام سے بات کرکے کالجوں میں بجلی کا معاملہ بھی کیا جائے گا اور کالجز میں جاری ادھورے کاموں کو فوری طور پر مکمل کیا جائے اور تعمیراتی کاموں کو معیاری انداز میں کیا جائے اور ناقص مٹریل کی اجازت کسی کو بھی نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ جب ہم نے بچوں سے ملاقات کیں ہیں تو انہوں نے شکایات کیں ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر کلاسیں نہیں ہوتی ہیں اور بکس کی کمی ہے اور کھانے پینے کی بھی شکایت کیئے ہیں جن کو فوری طور پر حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی غیرحاضری کو کسی بھی صورت پر برداشت نہیں کیا جائے اس مرتبہ صرف وارننگ دیتا ہوں اور پھر جلد دورہ کرونگا اگر کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ملی تو قانونی کاروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی انہوں نے کہا کہ درچہ چہارم کے ملازمین جن کو آٹھ ماہ سے تنخوائیں رہلیز نہیں ہوئی ہیں انشا اللہ جلد ان کا وہ مسلہ کیا جائے گا اور باقاعدہ تنخوائیں رہلیز کی جائیگی اور مزید ان کالجز میں خالی اسامیوں کو بھی جلد پر کیا جائے گا اور کالجز میں اساتذہ کی کمی ہے انشا اللہ اس کمی کو بھی جلد دور کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ہم معیاری اور کوالٹی تعلیم پر یقین رکھتے ہیں بچے کی اچھی پرورش کے ساتھ ساتھ ان کو کوالٹی ایجوکیشن فراہم کریں تاکہ بچے کالجوں سے نکل کر اپنے ملک و قوم کا نام روشن کریں اور حکومت تمام وسائل بروئے کار لاکر ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہی ہے جبکہ سیکریٹری ہائیر ایجوکیشن و کالجز محمد ہاشم غلیزئی کو پولی ٹیکنک کالج کے ایکٹینگ پرنسپل محمد لیاقت نے کالج کے متعلق بریفینگ دی اور کالج کے تمام مسائل سے آگاہ کیا جبکہ بلوچستان زیزیڈنشنل کالج اوتھل کے وائس پرنسپل محمد یار نے بی آر سی کالج کے متعلق بریفینگ دی اور اپنے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کے متعلق انجینئر اسد اللہ خان نے کام کے متعلق بریفینگ دی جبکہ سیکریٹری ہائیرایجوکیشن و کالجز محمد ہاشم غلیزئی نے زیر تعلیم طلبا سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور تمام مسائل جلد کرنے کی یقین دہانی کرائی اس موقع سپرئنڈنٹ مشتاق لاشاری ،محمد رفیع ،حامد شاہوانی،مقصود ،نورنگ بزدار،محمد صادق ودیگر موجود تھے اور سیکریٹری سے درجہ چہارم کے ملازمین کے وفد نے بھی ملاقات کی اور تنخواہوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے فوری معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں