لسبیلہ پولیس کی کارروائی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 6 رکنی کم عمر گینگ کا سرغنہ گرفتار

ہفتہ 22 فروری 2020 23:32

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) لسبیلہ پولیس کی کارروائی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے 6 رکنی کم عمر گینگ کا سرغنہ گرفتار حب کے مختلف علاقوں سے متعدد موٹرسائیکلز چوری کرنے کا اعتراف کرلیا ایک اور کاروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار تین کلو منشیات برآمد۔

(جاری ہے)

لسبیلہ پولیس کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز علی عمرانی کی ہدایت پر ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ کی اپنے ٹیم اے ایس آئی سمیر نفیس، اے ایس آئی نعیم خلجی اور ایس آئی اکبر شیخ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے حب کے مختلف علاقوں سے موٹرسائیکلیں چوری کرنے والے کم عمر گینگ کا سرغنہ کو گرفتار کرلیا ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ حب کے مختلف مقامات پر کھڑی موٹرسائیکلوں کے لاک کمال مہارت سے توڑ کر چوری کرتے تھے جن کو بعد میں پرزے علحیدہ کر کے فروخت کرتے تھے ملزمان کی چوری کی وارداتیں کرنے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگء تھی جس کی مدد سے حب پولیس نے مین سرغنہ کو گرفتار کرلیا ایس ایچ او حب سٹی قادر شیخ نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کم عمر ہیں جن کی عمر 8 سے 12 سال تک ہیں گرفتار ملزم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے حب سے 4 سے زائد موٹرسائیکلیں چوری کی ہیں انکا باقاعدہ ایک گینگ ہے موٹرسائیکل چوری کرنے کے بعد کھول کر اسپئیر پارٹس کی شکل میں فروخت کرتے تھے اور موٹرسائیکل کی فریم کو نالے میں پھینک دیتے تھے گذشتہ دنوں دو موٹرسائیکل برآمد کرکے مالکان کے حوالے کئے گئے تھے وہ موٹرسائیکلیں بھی ان کم عمر ملزمان سے برآمد کی گء تھی پولیس نے گرفتار کم عمر ملزم کی نشاندہی پر دیگر ملزمان کی گرفتار کے لے بھی چھاپے مار رہی ہے جن کو بہت جلد گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ حب سٹی پولیس نے ایک اور کاروائی کے دوران منشیات فروش ڈیلر محمد اکبر ولد عبداللہ بلوچ کو بھی گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے تین کلو چرس برآمد کرلی ملزم علاقے میں کافی عرصے سے چوری چھپکے منشیات سپلائی اور فروخت کرتا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے .

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں