لویٹنری ڈاکٹر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک حب شہر کا دورہ

مضر صحت گوشت ضبط متعدد دکانداروں کو وارننگ بعدازاں ضبط شدہ گوشت کو تلف کر لیا گیا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:32

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) لویٹنری ڈاکٹر کا اپنی ٹیم کے ہمراہ اچانک حب شہر کا دورہ مضر صحت گوشت ضبط متعدد دکانداروں کو وارننگ بعدازاں ضبط شدہ گوشت کو تلف کر لیا گیا اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ہفتے کے روز انچارج سلاٹر ہاوس حب ڈاکٹر نصراللہ دھانی بلوچ نے اسٹاک اسسٹنٹ لالہ اخترکے ہمراہ حب شہر میں قائم گوشت کی دکانوں کا اچانک دورہ کیاجہاں انہوں نے صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اس دوران انہوں نے ساڑھے تین کلو مضرصحت گوشت کو کو قبضے میں لے لیا اس موقع پر ڈاکٹر نصراللہ دھانی نے متعدد دکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے تنبیہ کیا کہ صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اورآئندہ کسی بھی دوکان سے مضر صحت گوشت برآمد ہوا اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر مذکورہ دکان کو سیل کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں سے کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس طرح کی کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی بعدازاں پکڑ گیا مضر صحت گوشت کو تلف کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں