لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری پر شہریوں کے مسلسل واویلہ پر حب انتظامیہ بیدار ہوگئی

غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد غیر قانونی ہا ئیڈرنٹس اکھاڑ کرکے قبضے میں لے لیئے

ہفتہ 22 فروری 2020 23:32

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) لسبیلہ کینال سے پانی کی چوری پر شہریوں کی مسلسل ولولہ پر بالاخر حب انتظامیہ خواب خرگوش سے بیدار ہوگئی غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد غیر قانونی ہا ئیڈرنٹس اکھاڑ کرکے قبضے میں لے لیئے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتا ہے ہفتہ کے روز لسبیلہ کینال پر لگائے گئے غیرقانونی ہائیڈرنٹس اور کینال سے غیرقانونی طریقے سے پانی چوری کرکے کراچی سپلائی کرنے کی مسلسل عوامی شکایات پربالآخر اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے نوٹس لیتے ہوئے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہفتہ کے روز اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ کی نگر انی میں تحصیلدار مہیم جان گچکی، ایس ایچ او ہائیٹ عطاء اللہ نمانی نے پولیس ولیویزفورس کے ہمراہ کاروائی کی اس دوران لسبیلہ کینال میںلگے متعدد غیر قانونی ہائیڈرنٹس اکھاڑکرکے قبضے میں لے لیئے۔

شہری حلقوںکی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حب انتظامیہ کی یہ کاروائیاں مستقل ہونگی یا حسب سابق صرف فوٹو سیشن کیلئے لسبیلہ کینال میں لگے ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں