لسبیلہ سمیت بلوچستان کے 33اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پزیر ہوگئی

اتوار 23 فروری 2020 23:05

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) لسبیلہ سمیت بلوچستان کے 33اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم اختتام پزیر ہوگئی تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح لسبیلہ میں بھی پانچ سال سے کم عمر کے ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سو بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کی کوششوں سے مکمل کرلیا گیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع لسبیلہ کی آٹھ تحصیلوں اور 35یونین کونسلوں پولیو مہم کے دوران333موبائل ٹیمیں اور 146 فیمیل ٹیمیں 35فیکس سینٹر 18ٹرانزٹ پوائنٹ تشکیل دی گئیں ،اس مہم میں 77ایریا انچارج 36یوسی مانیٹرز 238موبائل موٹر سائیکل ٹیموں نے حصہ لیا،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کی ہدایت پر اے ڈی سی ریونیو اور اسسٹنٹ کمشنر حب پولیو کے انکاری بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے گھر گھر گئیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے لسبیلہ ایڈمنسٹریشن کی خصوصی مانیٹرنگ کی بدولت دینی مدارس سمیت کسی بھی ایریا میں پولیو ویکسین سے انکاری والدین نہیں ہیں الحمدوللہ تمام اسٹیک ہولڈر نے قومی فرض سمجھ مہم کے حوالے سے مقرہ ہدف کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا.

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں