اوتھل کے قریب پک اپ اور ٹریکٹر میں تصادم کے نتیجے میںبچے سمیت3افراد جاں بحق ، 10زخمی

جمعرات 26 مارچ 2020 23:34

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2020ء) اوتھل کے قریب کراچی سے پشین جانے والی پک اپ اور ٹریکٹر میں ہولناک تصادم میں دوسالہ بچہ سمیت تین افراد جاں بحق،10 افراد شدید زخمی،زخمیوں میں خواتین بھی شامل،زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک،پک اپ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتاہے،،تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدر مقام اوتھل سے 35کلومیٹر دورکراچی سے پشین جانے والی پک اپ کاروان پیٹرول پمپ کے مقام پر روڈ پر چڑھتے ہوئے ایک ٹریکٹر سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں پک اپ میں سوار ایک دوسالہ بچہ شہزاد ولد بلال موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ دیگر 12افرادشدید زخمی ہوگئے ان کو کراچی ریفر کردیا گیا تھا لیکن ان میں سے دو شدید زخمی راستے ہی میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

(جاری ہے)

نعشوں کو جام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیازخمیوں میں صدیق اللہ ولد حبیب اللہ،محمد عیسیٰ ولد عبداللہ،محمد قاسم ولد قلندر شاہ،عبدالقائم ولد قلندر شاہ،ثناء اللہ ولد قلندر شاہ،بخت اللہ ولد قلندر شاہ،ڈارئیور شیر علی ولد محمد شاہ،قلندر شاہ ولد داؤد شاہ جبکہ چار خواتین فاطمہ زوجہ قلندر شاہ،حنیفہ زوجہ حضرت بلال،بی بی کبرہ بنت قلندر شاہ،صائمہ بی بی بنت قلندر شاہ بھی شدید زخمی ہوگئیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں کو مزید طبی امداد دی گئی اور جاں بحق دوسالہ بچے شہزاد کی نعش کو ضروری کاروائی کے بعد وورثاء کے حوالے کیا گیا اس حوالے سے بتایا جاتاکہ پک اپ گاڑی میں سوار تمام افرادکا تعلق ایک ہی خاندان سے تھاجوپشین کے رہائشی تھے زخمیوں میں سے مزید ایک زخمی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا، پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں