حب شہر میں لاک ڈاون سے تنگ آکر عوام سڑکوں پر نکل گئے اور احتجاج کیا

جمعرات 26 مارچ 2020 23:51

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) حب شہر میں لاک ڈان سے تنگ آکر عوام سڑکوں پر نکل گئے اور احتجاج کیا مظاہرین میں خواتین بچے بھی ہمراہ تھے بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں گزشتہ چار روز سے لاک ڈان کے باعث گھروں میں بند دیہاڑی دار مزدور گھروں میں راشن نہ ہونے پر خواتین اور بچوں کے ہمراہ مجبورا سڑکوں پر نکل آئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر احتجاج کرنے والے مزدوروں کاکہنا تھاکہ وہ کروناوائرس اور لاک ڈان کے باعث گزشتہ چار روز سے گھروں میں بند تھے وہ روزانہ کمانے اور کھانے والے دیہاڑی دار مزدور ہے انھوں نے کہاکہ ہمارے پاس گھرمیں جو کچھ تھاوہ ختم ہوگئے اب کھانے پینے کوکچھ نہیں ہمارے گھروں میں فاقہ ہے باہر نکلتے ہیں تو سرکار نہیں چھوڑ تا گھربھیٹے ہمیں کوئی نہیں دیتا انھوں نے کہاکہ گزشتہ روز چند لوگوں نے کیمپ لگایا اورہمارے شناختی کارڈزجمع کئے کہ ہم راشن فراہم کرینگے مگر نہ راشن فراہم کی گئی اور نہ ہی ہمارے شناختی کارڈ واپس کئے گئے انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمیں راشن دیا جائیں یا روزگار کرنے کی اجازت دی جائیں .بعدازاں پولیس نے ان مظاہرین کومنتشرکیا�

(جاری ہے)

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں