چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے کرونا کیخلاف حفاظتی اقدامات کیلئے حب انتظامیہ کو 1000 kg جراثیم کش اسپرے اور 2000 ماسک فراہم کردیئے

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:49

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2020ء) چائنا پاور حب جنریشن کمپنی نے کرونا کے خلاف موثر حفاظتی اقدامات کیلئے حب کی مقامی انتظامیہ کو ایک 1000 kg جراثیم کش اسپرے اور 2000 ماسک فراہم کردیئے۔کمپنی اگلے ہفتہ ضروری سامان پر مبنی راشن بیگز بھی مقامی لوگوں میں تقسیم کرے گی۔اس موقع پر سی پی ایچ جی سی کے سی ای او ژاو ینگ گنگ نے کہا کہ موثر احتیاطی تدابیر کو بروئے کار لاکر کرونا وائرس کو شکست دی جا سکتی ہے اور ہم اس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

سی پی ایچ جی سی مقامی لوگوں کی ہرطرح سے مدد کرنے کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع سی پی ایچ جی سی کے ایک وفد نے اسسٹنٹ کمشنر مس روحانہ کاکڑ کے دفتر کا دورہ کیا اور انتہائی ضروری اشیا ان کے حوالے کیں جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے اس اہم شراکت داری پر سی پی ایچ جی سی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ" میں ضلع لسبیلہ میں اس عالمی وبائی بیماری کے خلاف لڑنے کیلئے جراثیم کش ادویات اور ماسکوں کی بروقت فراہمی پر سی پی ایچ جی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ہم سی پی ایچ جی سی کی جانب سے مقامی کمیونٹی کو ان کی انتہائی ضرورت کے وقت فوری مدد فراہم کرنے کے شاہد ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب تک ہم کمیونٹی کے بہترین مفاد میں کرونا وائرس کے خلاف جنگ نہیں جیت لیتے تب تک ایسی مزید امداد کی فراہمی کو قابل تحسین سمجھا جائے گا۔سی پی ایچ جی سی کا ایک انتہائی فعال سی ایس آر پروگرام ہے۔ تعمیراتی مرحلے کے دوران کمپنی نے موثر سی ایس آر اقدامات اٹھایئے ہیں جس نے اس پروگرام سے استفادہ کرنے والے لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کی ہے۔

ان ہروگرامز میں علانہ گوٹھ میں فشرمین جیٹی کی تعمیر، کلین حب سٹی پروگرام، مقامی طلبا کی تربیت اور پلانٹ میں روزگار فراہم کرنا اور ضلع لسبیلہ میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو امداد فراہم کرنا جیسے پروگرام شامل ہیں۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں