موجودہ صورتحال میں جوافراد متاثر ہو رہے ہیں وہ درخواستیں ،نام یونین کونسلز کے چیف آفیسر ز اور متعلقہ تحصیلداروں کے پاس جمع کرائیں،رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی

پیر 30 مارچ 2020 20:25

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) لسبیلہ وگوادر سے منتخب آزا د ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرونا وائرس کے سبب موجودہ صورتحال کے حوالے سے وہ لسبیلہ اور گوادر انتظامیہ سے لوگوں کی مشکلا ت کے بارے میں رابطے میں ہیں انھوں نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں جوافراد متاثر ہو رہے ہیں وہ اپنے درخواستیں اور نام یونین کونسلز کے چیف آفیسر ز اور متعلقہ تحصیلداروں کے پاس جمع کرائیں اور وفاق سے جو امداد آئے گی اسے متاثرین میں یکساں طور پر تقسیم کیا جائے گا ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں