ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اوتھل بازار کا دورہ، مختلف دکانداروں ،شہریوں میں ماسک تقسیم کئے

منگل 31 مارچ 2020 21:35

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر اوتھل بازار کے مختلف دکانداروں اور شہریوں میں ماسک تقسیم کئے اس موقع پر ADCجنرل فرحان سلمیان رونجھو,A.

(جاری ہے)

Cبیلہ جمیل احمد بلوچ،تحصیلدار اوتھل ڈاکٹر عبدالسلام پیچوہواور تحصیلدار حب مہیم جان گچکی بھی ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم سب نے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہوکر ہی کورونا وائرس کو شکست دینی ہے شہری احتیاطی تدابیر اپنا کر خود کو اپنے خاندان اور اردگردکے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائیںاور تمام لوگ ماسک پہننے کی عادت اپنائیںانہوںنے کانداروں کوہدایت کی کہ دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے ہاتھ دھونے کے لیئے پانی اور سینٹائزر یا صابن کا انتظام کریں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں