اوتھل میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی

پیر 6 اپریل 2020 17:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2020ء) اوتھل میں کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی،تشویشناک حالت میں کراچی منتقل ،پیر کے روز لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں مٹھی اسٹاپ کے مقام پر ایک تیزرفتار آلٹو کار نے موٹرسائیکل سوار ثناء اللہ ولد محمد یامین ساکن اوتھل کو ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طورپر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر اسے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد ینے کے بعد تشویشناک حالت میںکراچی منتقل کردیا پولیس نے کارڈائیورکو حراست میں لیکرشامل تفتیش کردیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں