ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت آل پارٹیز اجلاس

کرونا وائرس سے نمٹنے اور غریب مستحق دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم و دیگر معاملات پر غور

پیر 6 اپریل 2020 21:54

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت آل پارٹیز اجلاس منعقد۔اجلاس میں کرونا وائرس سے نمٹنے اور غریب مستحق دیہاڑی دار طبقے میں راشن کی تقسیم و دیگر معاملات پر غور کیا گیا کرونا وائرس کے مقابلے کے ساتھ ساتھ ہمیں ایک اور چیلنج کا سامنا ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے وفاقی حکومت نے غریب مستحق کیلئے احساس پروگرام کا آغاز کردیا ہے اور صوبائی حکومت نے راشن تقسیم کرنے کا پروگرام شروع کیا ہے جس کو ہم سب مل جل کر صاف و شفاف طریقے سے پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کا آل پارٹیز کے اجلاس سے خطاب راشن منصفانہ طور پر تقسیم کیا جائے اور اصل حق داروں کو ان کا حق ملے لاک ڈاون کی وجہ سے جو لوگ متاثر ہوئے ہیں سب سے پہلے ان کو ترجیح دی جائے ہم انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں آل پارٹیز لسبیلہ کے رہنماوں کا اجلاس سے خطاب تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ کونسل کانفرنس ہال اوتھل میں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ کی زیر صدارت آل پارٹیز کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں بلوچستان عوامی پارٹی لسبیلہ کے آرگنائزر محمد انور رونجہ ۔

(جاری ہے)

سابق نائب ناظم لسبیلہ محمد ابراہیم دودا ۔بابو فیض شیخ ۔جے یو آئی لسبیلہ کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد یعقوب ساسولی ۔بی این پی مینگل کے رہنما جمیل گچکی ۔نیشنل پارٹی لسبیلہ کے صدر عبدالغنی رند ۔جماعت اسلامی لسبیلہ کے صدر عبدالمالک رونجہ ۔بشیر احمد بلوچ ۔نوید لاڈلہ رند ۔غلام رسول بلوچ ۔سرفراز ۔شاہ محمد صدیقی۔عبدالمنان سمیت دیگر موجود تھے اس دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے ٹمٹنے کے ساتھ ساتھ اب ہمیں ان غریب لوگ جو دیہاڑی دار تھے اور لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کیلئے وفاقی حکومت نے احساس پروگرام اور صوبائی حکومت نے راشن تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اور ہم تمام پارٹیز کے رہنماوں اور ورکرز سے مل جل کر ان پروگرامز کو بہتر انداز میں پائیہ تکمیل تک پہنچا سکتے ہیں اور ہم پوری کوشش کرتے ہیں کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے اور تمام حق داروں کو ان کا حق ملے انہوں نے کہا کہ 24 ہزار خاندانوں کو پندرہ دنوں کے بعد احساس پروگرام کی جانب سے رقم بھی بینکوں کے ذریعے ملنے کا امکان ہے اور ہم انہیں صرف سیکورٹی فراہم کرینگے تاکہ رش نہ ہو اور کرونا وائرس سے بھی بچنا ہے جبکہ جلد راشن تقسیم کا بھی آغاز کیا جائے گا اور ہم پوری کوشش کرینگے کہ کوئی ایک بھی غریب رہ نہ جائے اور کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھی احتیاطی تدابیر کا استعمال بھی انتہائی ضروری ہے اس پر بھی عمل درآمد کرانے کیلئے موثر اقدامات اٹھا رہے ہیں اور مخیر حضرات بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے غریب بھائیوں کی خدمت کریں جبکہ اس دوران آل پارٹیز کے رہنماوں نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشن ایسے طریقے سے تقسیم کیا جائے کہ سب سے پہلے افراتفری نہ پھیلے اور عام غریب تک وہ راشن پہنچے تقسیم کا طریقہ کار بھی منصفانہ ہو تاکہ دیہاڑی دار لوگ جو لاک ڈاون سے متاثر ہوئے ہیں وہ اس سے مستفید ہو سکیں اور اس سلسلے میں تمام پارٹیوں کے رہنماوں ورکرز ہر ممکن تعاون کرنے کیلئے حاضر ہیں اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرز ہر وقت موجود رکھا جائے اور کرونا وائرس سے بچنے کیلئے تمام احتیاطی تدابیر کی آگاہی مہم جاری رکھی جائے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے خاتمے کیلئے ہم اپنے رب العزت سے دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالی اس وبا سے سب کو محفوظ رکھیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنربیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ ۔

پی ایس ڈی سی نذیر احمد لاسی بھی موجود تھے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں