ملکی صورتحال میں آپ جیسے خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے ،ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

منگل 7 اپریل 2020 22:27

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ سے سماجی تنظیم جان نثاران گڈانی کے رضاکاروںکی ملاقات اور حالیہ کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاون سے متاثر ہونیوالے دیہاڑی دار مزدور اور ماہی گیروں میں تقسیم کیے گئے راشن کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے صحافی سلیم اللہ انگاریہ،سابق کونسلر وڈیرہ در محمد بلوچ،ثنا اللہ رشید،انجینئر ظہیر نظیر اور ہزار بخش بلوچ نے کہا کہ گڈانی کے نوجوانوں نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر جان نثاران سماجی تنظیم کی بنیاد رکھی ہے الحمد اللہ ہماری اس تنظیم میں شامل نوجوان عوامی خدمات سے سرشار ہیں حالیہ دنوں گڈانی کے سینکڑوں ماہی گیروں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے اور انشا اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری و ساری رہے گا،جبکہ جانثاران کے رضاکاروں نے حالیہ صورتحال میں بیروزگار ہونیوالے ماہی گیروں کے متعلق بھی بات چیت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے کہا کہ ملکی صورتحال میں آپ جیسے خدمت کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کی اشد ضرورت ہے جان نثاران گڈانی نے بہت ہی تیزی سے گڈانی کے بیروزگار ماہی گیروں اور دیگر مستحقین میں راشن فراہم کرکے ایک اچھا اقدام اٹھایا ہے انشا اللہ ضلعی انتظامیہ کا تعاون ہمیشہ آپ کیساتھ رہے گا۔اس موقع پر لسبیلہ ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین رمضان جاموٹ،کارڈ کے انور ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں