اوتھل: کورونا وائرس کے پیش نظر اوتھل شہر میں لاک ڈاون برقرار ،

بدھ 8 اپریل 2020 23:43

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اپریل2020ء) ورونا وائرس کے پیش نظر اوتھل شہر میں لاک ڈاون برقرار ،لیویز فورس کے جوان شہر میں گشت پر اپنے فرائض سرانجام دینے کیلئے الرٹ دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ ،اسسٹنٹ کمشنر بیلہ ڈاکٹر جمیل احمد بلوچ کی ہدایت اور تحصیلدار اوتھل ڈاکٹر عبدالسلام پیچوہو کی نگرانی میں لیویز فورس اور کیو آر ایف کمانڈو شہر میں غیر ضروری سفر کرنے والے شہریوں کیخلاف کارروئیاں کرتے رہتے ہیں جبکہ شہریوں کو بھی اس حساس معاملے میں انتظامیہ سے مکمل تعاون کرنے ضرورت ہے اوتھل شہر میں صبح آٹھ سے دوپہر دو بجے تک راشن،بیکریز،دودھ کی دوکانیں کھولنے کی اجازت ہے دوپہر دو بجے کہ بعد میڈیکل اسٹور کے علاوہ تمام دوکانیں بند کردی جاتی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف انتظامیہ سخت کارروائیاں کررہی ہیں۔

دوسری جانب طویل لاک ڈان نے معمولات زندگی بری طرح متاثر کئے ہوئے ہیں۔ غریب اور دیہاڑی دار طبقے نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں