صحافت ایک مقدس پیشہ اور ملک کا چوتھا ستون ہے اس لیے صحافی کے قلم کو ہر طرح سے آزاد ہونا چاہیے،رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی

جمعرات 4 جون 2020 00:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2020ء) رکن قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے اوتھل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافت ایک مقدس پیشہ اور ملک کا چوتھا ستون ہے اس لیے صحافی کے قلم کو ہر طرح سے آزاد ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں صحافت کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے معاشرے میں اچھائیاں اور برائیاں ضرور ہوتی ہیں برائیوں کو حکومت وقت کے نوٹس میں لانا اور اچھائیوں کی تعریف کرنا ایک صحافی کی ذمہ داری ہوتی ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ اوتھل کلب کے صحافی اپنے پیشے کی لاج رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں گے

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں