سی آئی اے پولیس اوتھل کی کامیاب کارروائی ،بڑی مقدار میں منشیات برآمد

گرفتار دو ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

جمعہ 5 جون 2020 23:36

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جون2020ء) سی آئی اے پولیس اوتھل نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی اور ڈی ایس پی سی آئی اے منور شیخ کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے اوتھل بیلہ سرکل کے انچارج راشد علی بزنجو نے اپنی ٹیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر شاہد اقبال اور زاہد حسین ،رحمت صابرہ ،عزیز اللہ رونجھو ،حنیف برادیہ ،رفیق نمانی کے ہمراہ آہورہ چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانیوالی مہران کار پر چھاپہ مار 12 کلو کرسٹال اور دو کلو شیشہ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے منشیات کی قیمت عالمی منڈی میں ایک کروڑ کے لگ بگ بتائی جارہی ہے اور منشیات کوئٹہ سے کراچی اسمگل کی جارہی تھی اور سی آئی اے پولیس اوتھل نے منشیات کی اسمگلنگ کو ناکام بنا کر نوجوان نسل کو تباہی سے بچایا ہے اس حوالے سے سی آئی اے انچارج راشد علی بزنجو کا کہنا ہے کہ سی آئی اے پولیس اوتھل اور بیلہ نے پہلے بھی منشیات اسمگلروں کے خلاف بے شمار کاروائیاں کیں ہیں اور یہ کاروائی سلسلہ مزید جاری رہے گا انہوں نے مزید کہا کہ منشیات اسمگلر کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو مگر وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکے گا جبکہ عوامی حلقوں نے بھی سی آئی اے پولیس اوتھل کی اس کامیاب کاروائی کی تعریف کی ہے اور سی آئی اے پولیس اوتھل کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تو انشا اللہ منشیات اسمگلروں کیلئے اوتھل سر زمین تنگ ہو جائے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں