سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار ،مقدمہ درج

ہفتہ 6 جون 2020 00:04

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2020ء) سی آئی اے پولیس کی کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 2ملزمان گرفتار مقدمہ درج کر لیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈی ایس پی منور شیخ منور علی شیخ کی نگرانی میں سی آئی اے انچارج اوتھل بیلہ سب انسپکٹر راشد علی بلوچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اے ایس آئی شاہد اقبال، ہیڈ کانسٹیبل زاہد حسین، کانسٹیبل رحمت اللہ صابرہ، کانسٹیبل عزیز اللہ رونجھو، کانسٹیبل محمد رفیق نمانی، حنیف برادیہ نے سی آئی چیک پوسٹ آہورہ کے مقام پر دوران چیکنگ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے کراچی جانے والی مہران کار نمبر 776-ABB کے خفیہ خانوں سے 12 کلو کرسٹال 2 کلو آئس شیشہ برآمد کر کے 2 ملزمان حفیظ اللہ ولد سید امیر حمزہ بڑیچ سکنہ نوشکی اور محمد نعیم ولد عبدالمنان بلوچ سکنہ نوشکی کو گرفتار کے مقدمہ درج کر لیاپکڑی گئی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریباًایک کروڑ روپے بتائی جاتی ہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں