اوتھل ،شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے

مساجد ،مدارس میں پانی کی قلت کے باعث نمازیوں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا

جمعہ 31 جولائی 2020 00:00

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جولائی2020ء) اوتھل کے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ مساجد ،مدارس میں پانی کی قلت کے باعث نمازیوں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا۔خرید کر پانی استعمال کرنے ر مجبور،مزدور طبقہ دور دراز علاقوں سے پانی کے حصول میں مصروف عمل،محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کے افسران سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے ہیڈ کوارٹر شہر اوتھل کے شہری پینے کے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔ایس ایس پی آفس کے سے قریب واقع محکمہ پبلک ہیلتھ کا واٹر بور کئی روز سے بند رونجہ کالونی ۔لاکھا گوٹھ ۔مگسی کالونی ۔شریف کالونی ۔جاموٹ کالونی ۔جمالی محلہ ۔

(جاری ہے)

موچی محلہ میں پانی ناپید ہوگیا ہے اور کئی روز گزر گئے ہیں مگر محکمہ پبلک ہیلتھ خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہا ہے اور عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہی ہے جبکہ اس حوالے سے محکمہ پبلک ہیلتھ سے جبکہ اہل علاقہ نے پانی کی فراہمی کی اپیل کی تو ان کا یہی موقف سامنے آیاکہ بجلی نہیں ہے جبکہ بجلی گزشتہ روز سے شہر کی بحال ہوچکی ہے مگر ابھی تک پانی کی فراہمی بحال نہ ہوسکی ہے جبکہ اس حوالے سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے،محکمہ پبلک ہیلتھ انتظامیہ نے شہریوں کے حلق سے پانی کی گھونٹ تک سے محروم کردیا ہے ،شہریوں کی جانب سے درخواستیں دینے کے باوجودشہریوں کی داد فریاد سننے والا کوئی نہیں صرف جھوٹی تسلیوں سے شہری پینے کے پانی ،نمازیوں کو مساجد،مدارس میں وضو کے لئے پانی دستیاب نہیں ہے غریب محنت کش طبقہ دور دراز علاقوں سے پانی کی فراہمی کے لئے دربدر ہیں جب کہ امیر طبقہ خرید کر پانی استعمال کررہے ہیں،اوتھل کے عوام نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پبلک ہیلتھ لسبیلہ کی لاپروائی کا سختی سے نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں