پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے ،بچے معذور ہوجاتے ہیں ،پولیو ویکسین کے قطرے گھر گھر جاکر 5سال تک کے بچوں کو پلائے جاتے ہیں ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

تمام محکموں کے ہیڈز پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہونے والے والی میٹنگوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں جس محکمے کے افسران نے پولیو مہم میں دلچسپی اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام نہ دیے تو ان افسران کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی،ڈاکٹر حسن وقار چیمہ

بدھ 5 اگست 2020 22:57

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) تمام محکموں کے ہیڈز پولیو مہم کے سلسلے میں منعقدہونے والے والی میٹنگوں میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں جس محکمے کے افسران نے پولیو مہم میں دلچسپی اور ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام نہ دیے تو ان افسران کے خلا ف سخت کاروائی کی جائے گی ، ان خیالات کا ظہار ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے ڈسٹرکٹ کونسل ہال اوتھل میں محکمہ صحت اور ضلعی محکموں کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک اور موذی مرض ہے جس سے بچے معذور ہوجاتے ہیں اس موذی مرض سے بچائو کے لئے پولیو ویکسین کے قطرے گھر گھر جاکر 5سال تک کے بچوں کو پلائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیم کے ورکروں کو کورونا وائرس سے بچائو کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور ورکروں اور عملے کی رینڈم ٹیسٹنگ بھی ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ جن افسران کی مانیٹرنگ پر ڈیوٹی لگائی گئی ہے اس پر سختی سے عمل کرتے ہوئے ایریا انچارج اور پولیو ٹیم کی کارکردگی پر نظر رکھیں اور اچھے طریقے سے مانیٹرنگ کریں کہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پلائے بغیر نہ رہ جائے ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کرتے ہیں تو فوری طور پر ضلعی افسران کو مطلع کریں، انہوں نے کہا کہ ضلعی آفس اوتھل میں کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا ہے پولیو ٹیموں کو کوئی بھی مشکلات درپیش ہوں فوری طور پر کنٹرول روم سے رابطہ کرکے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں اور مائکرو پلان کو بھی بہتر کیا جائے ، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی، NSTOPآفیسر ڈاکٹرنذیر احمد اور WHOکے نمائندے PEOڈاکٹر حمید بلوچ نے پولیو مہم اور ایس او پیز کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں ایک لاکھ 16ہزار23بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جن کے لئے 333موبائل ٹیمیں،36یونین کونسل انچارج اور 79ایریا انچارج مقرر کیے گئے ہیں ، اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو،اسسٹنٹ کمشنر کنراج انور علی بانہ، WHOکے ڈاکٹر بسنت کمار، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹرمحمد یعقوب رونجھو، ڈی ایس پی سی آئی اے منور شیخ ، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیعی) تنویر احمد چنہ، ڈپٹی ڈائریکٹرایگریکلچر انجینئرنگ محمد زمان قلندرانی، PPHIکے عمران ستار کھوسہ، ڈی ای او لسبیلہ محمد انورجمالی ، انجینئر احسان لنڈ بلوچ اور دیگر سرکاری افسران نے شرکت کی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں