ایجوکیشن آفس کے پلاٹ پر قبضہ کے خلاف 10اگست کو DCآفس اوتھل کے سامنی11بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا

بدھ 5 اگست 2020 22:57

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2020ء) ایجوکیشن آفس کے پلاٹ پر قبضہ کے خلاف 10اگست کو DCآفس اوتھل کے سامنی11بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن لسبیلہ کے اعلامیہ مطابق 10اگست بروز پیر کو 11بجے ایجوکیشن کے پلاٹ پر قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، مظاہرے کی تمام تر تیاریاں مکمل کی گئی ہیں ، مظاہرے میں ضلع بھر سے اساتذہ شرکت کریں گے، تمام اساتذہ کو اپنی شرکت یقینی بنانے کی تاکید کی گئی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں