اوتھل،ضلع لسبیلہ میں بارشیں بند مراد میں سیلابی ریلے سے متعدد لوگ پھنس گئے

ڈام بندر پر گھروں اور دکانوں کی چھتیں زمین بوس ہوگئی لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل شہر و مضافاتی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی شہر جل تھل ہوگیا میونسپل کمیٹی اوتھل نے گلیوں و محلوں سے پانی نکالنے کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ ۔تحصیلدار اوتھل عبدالسلام ۔چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا کا بازار کا ہنگامی دورہ انتظامات کا جائزہ

جمعہ 7 اگست 2020 22:23

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2020ء) ضلع لسبیلہ میں بارشیں بند مراد میں سیلابی ریلے سے متعدد لوگ پھنس گئے ڈام بندر پر گھروں اور دکانوں کی چھتیں زمین بوس ہوگئی لسبیلہ کے صدر مقام شہر اوتھل شہر و مضافاتی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش ندی نالوں میں طغیانی شہر جل تھل ہوگیا میونسپل کمیٹی اوتھل نے گلیوں و محلوں سے پانی نکالنے کا آغاز کردیا گیا ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ ۔

تحصیلدار اوتھل عبدالسلام ۔چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا کا بازار کا ہنگامی دورہ انتظامات کا جائزہ تفصیلات کیمطابق گزشتہ رات اور دن بھر کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا اور اوتھل شہر و مضافاتی علاقے پہاڑی علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی اور کھانٹا ندی و لنڈا ندی میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ رواں دواں اور بارش کا قطرہ گرتے ہی بجلی مسلسل غائب رہی اور شہری علاقے میں بارش سے بازار جل تھل ہوگیا اور گلیوں و محلوں میں پانی جمع ہوگیا اور چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی اوتھل کا عملہ پورا دن پانی نکالنے میں مصروف رہا جبکہ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ ۔

(جاری ہے)

تحصیلدار اوتھل عبدالسلام نے بھی بازار و قومی شاہراہ کا دورہ کیا اور ندی نالوں کا معائنہ کیا اس دوران ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے اور جہاں سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہیں انکی بحالی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے ندی نالے صاف ہیں پانی معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور تاہم اوتھل میں کوئی سیلابی صورتحال نہیں ہے مگر پھر بھی ضلعی انتظامیہ سیلابی صورتحال سے نمنٹنے کیلئے مکمل تیار ہے اور تمام اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جبکہ لوگ بھی احتیاط کریں جبکہ تحصیلدار اوتھل عبدالسلام بھی مسلسل بازار کا دورہ کرتا رہا اور ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی لسبیلہ کی ہدایت پر تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور شہری بھی فضول پہاڑی علاقوں کے سفر سے گریز کریں جبکہ اس دوران چیف آفیسر اوتھل حاجی محمد خان دودا نے کہا کہ ہم نے شہر سے پانی نکالنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور بارش رکتے ہی شہر مکمل صاف نظر آئیگا۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں