یہ پانچ روز خصوصی مہم 21تا25ستمبر تک جاری رہے گی ،ڈاکٹر آصف انور شاہوانی

پیدائش سے لیکر پانچ سال کے ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سوچھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ

پیر 21 ستمبر 2020 18:41

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2020ء) لسبیلہ میں پولیوکی خصوصی مہم کا آغاز ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں کردیاگیا،جس کا افتتاح ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے بچوں کو پولیوکے قطرے پلاکرکیا،اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لسبیلہ ڈاکٹر آصف انور شاہوانی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہایہ پانچ روز خصوصی مہم 21تا25ستمبر تک جاری رہے گی جس میں پیدائش سے لیکر پانچ سال کے ایک لاکھ پندرہ ہزار آٹھ سوچھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے انہوںنے مزید بتایا کہ اس مہم میں 235موبائل ٹیمیں35فکسڈسائیڈ 79 ایریا انچارجز 18 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 36یونین کونسل انچارجز حصہ لیں گے موبائل ٹیمیں ضلع بھر میں گھرگھرجاکرپولیو کے قطرے پلائیں گی اس مہم کے دوران کرونا وائرس کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات اور ایس او پیز کا خیال رکھاجائے گااور تمام ٹیموں کو سرجیکل ماسک ہینڈسینی ٹائزردیئے جائیں گے اسکے علاوہ ان ٹیموں کی نگرانی کیلئے ضلعی انتظامیہ ،محکمہ صحت اور ڈبلیوایچ او کی طرف سے مانیٹرٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو یونین کونسل کی سطح پر ان ٹیموں کی نگرانی کریں گی ڈاکٹر آصف انورشاہوانی نے لسبیلہ کے تمام افراد اور بچوں کے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ اپنے پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیوکے قطرے ضرورپلائیں اور محکمہ صحت کی گھرگھرآنے والی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریںاگر کسی بھی علاقے میں کوئی بچہ پولیوکے قطرے پلانے سے رہ جائے تواسکی اطلاع یونین کونسل انچارج یاضلعی پولیوکنٹرول روم میں دیجائے تاکہ رہ جانے والے بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے جاسکیں علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ حسن وقار چیمہ نے ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا بھی دورہ کیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں