پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کی چرس برآمد ،3 افراد کو گرفتار

بدھ 23 ستمبر 2020 19:04

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈزنے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی 465 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے دو لیڈی اسمگلرز سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز نے ضلع لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے قریب قائم ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ سیب کے کریٹوں سے لوڈ مزدا ٹرک کے خفیہ خانوں میں کمال ہوشیاری سے چھپائی گئی 450 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکرکے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کوچ میں سوار دو مسافر خواتین سے 15 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مدکر کے مسافر خواتین اسمگلرز کو حراست میں لے لیا گیا۔ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 771.9ملین روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔برآمد شدہ منشیات، مزدا ٹرک اور 3 اسمگلرز کو حراست میں لے کر مزید تفتیش شروع کردی۔ واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت چوکس اور مصروف عمل ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کا قلع قمع کر کے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں