کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی،فلک شیر

لاکھڑا میں منشیات فروخت کرنے والے بااثر افراد کے خلاف بھی مقدمات قائم کئے گئے ہیں ،ایس ایچ او کی صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:55

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ایس ایچ او لاکھڑا فلک شیر نے کہا ہے کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں دی جائے گی تحصیل لاکھڑا میں منشیات کا کوئی اڈا نہیں ، لاکھڑا میں منشیات فروخت کرنے والے بااثر افراد کے خلاف بھی مقدمات قائم کئے گئے ہیں ، تمام موٹر سائیکل چلانے والے افراد موٹرسائیکل کے کاغذات اپنے ساتھ رکھیں اور اپنی موٹر سائیکلوں پر نمبر پلیٹ لگائیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہا لاکھڑا میں چانکاراہ روڈ، لاکھڑا تا سکن روڈ، لاکھڑا تا بھمبور کراس روڈ اور لاکھڑا تا اوتھل روڈ پر ناکے لگا کر اسنیپ چیکنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ لاکھڑا سے منشیات اور دیگر جائم کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا ، اس کے لئے لاکھڑا شہر میں پولیس کا گشت بھی کیا جارہا ہے اور دیہی علاقوں میں بھی ھؤجرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی لسبیلہ پرویز خان عمرانی نے بھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر جائے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں