ڈام بندر روڈ پر رہائشی آبادی کے وسط میں قائم فش ملز کی بدبو اور دھویں سے آبادی شدید متاثر ،اہلیان گلشیری سراپا احتجاج

محکمہ ماحولیات خاموش لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ بھی ٹس سے مس نہیں ہورہی ، عوا م کا نو ٹس لینے کا مطا لبہ

ہفتہ 26 ستمبر 2020 23:56

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ڈام بندر روڈ پر رہائشی آبادی کے وسط میں قائم فش ملز کی بدبو اور دھویں سے آبادی شدید متاثر اہلیان گلشیری سراپا احتجاج محکمہ ماحولیات خاموش لسبیلہ کی ضلعی انتظامیہ بھی ٹس سے مس نہیں ہورہی،لسبیلہ کے تحصیل سونمیانی میں ڈام بندر روڈ پرگلشیری کے مقام پر انسانی آبادی کے وسط میں متعدد فش فکیٹریاں چل رہی ہیں جہاں ڈام کے سمندر میں چھوٹی مچھلیوں کا شکار کرکے اس گند کو ان فیکٹریوں میں اتارا جاتا ہے گلشیری کے رہائشی آبادی میں اتنی فیکٹریاں اور ان سے نکلنے والا کالا دھواں انسانی صحت پر کافی منفی اثرات پڑرہے ہیں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ادارے نے ان فش ملز مالکان کو یہاں آبادی کے وسط میں اجازت نامہ کیسے دیا دوسری جانب اہلیان گلشیری ان فیکٹریوں کی بدبوکالے دھوں سے سخت پریشان ہیں انکے مطابق محکمہ ماحولیات حکام سمیت ضلعی انتظامیہ کو بھی کہہ چکے ہیں مگر کسی کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی انہوں نے وزیر اعلی بلوچستان سے ان فیکٹریوں کو فوری طور پر آبادی سے دور منتقل کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں