بیلہ کے قریب ویلپٹ کے مقام پرٹریفک حادثہ ،ٹرالر کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جاں بحق دو افراد زخمی

پیر 26 اکتوبر 2020 23:29

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) بیلہ کے قریب ویلپٹ کے مقام پرٹریفک حادثہ ،ٹرالر کی ٹکر سے سات سالہ بچہ جاں بحق دو افراد زخمی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ کے قریب ویلپٹ کے مقام پر مین RCD شاہراہ پر ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سات سالہ بچہ محسن ولد نور محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگیاجبکہ دو افراد ملا نصیر ولد عبداللہ اور نور محمد ولد عبدالکریم شدید زخمی ہوگئے۔ بیلہ پولیس اور لیویز فورس بیلہ نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا اور ٹریلر کو اپنی تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی۔زخمی اور جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق بیلہ کے نواحی علاقے لنگڑا سے بتایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں