لسبیلہ کی ساحلی پٹی میں دعوت اسلامی کے تحت عظیم الشان جلوس، میلاد ڈام بندر کا ساحل سرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھا

منگل 27 اکتوبر 2020 23:42

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2020ء) لسبیلہ کی ساحلی پٹی میں دعوت اسلامی کے تحت عظیم الشان جلوس میلاد ڈام بندر کا ساحل سرکار کی آمد مرحبا سے گونج اٹھا دعوت اسلامی کے شعبہ ماہی گیران کے زیراہتمام لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں جشن عید میلادالنبیؐ کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس میلاد کشتی ریلی کا انعقاد کیا گیا ‘ کشتی ریلی کی قیادت علامہ جاوید مدنی عطاری ، علامہ اکرم مدنی ، حاجی کریم بخش ، محمد قاسم ، سلمان ، احمد ، محمد حسن ، شہزاد کررہے تھے ، جلوس کے شرکاء نے کشتیوں میں سوار ہو کر کھلے سمندر میں پیغمبر اسلام رحمت العالمین نبی حضرت محمدؐ کی ولادت کا جشن منایا اور بحر بلوچ میں مرحبا یا مصطفی ؐکے نعرے گونج اٹھے ‘ علامہ جاوید مدنی عطاری نے کشتیوان کے جلوس میلاد میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ پاک نے اپنے پیارے اور آخری نبی ﷺ کو وہ حسن وجمال عطاء فرمایا کہ جس کی مثال نہیں ملتی اور مثال ملے بھی کیسے کیونکہ اللہ پاک نے آپ جیسا حسین وجمیل اور بنایا ہی نہیں ،حسن وجمال مصطفی ﷺایسا تھا کہ کوئی کہتا کہ رخ روشن سے نور کی کرنیں نکلتی تھی تو کوئی کہتا کہ چاند سے زیاد ہ حسین وجمیل ہیں ،تو کوئی کہتا کہ آپ ﷺ سے بڑھ کوئی خوبصورت دنیا میں آیا ہی نہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارانہوں نے فیضان مدینہ کشتیوں میں ماہ میلاد کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلوس میلاد میں حاجی محمد گلفام عطاری نے بیان کرتے ہوئے کیا۔ پیارے آقا ﷺ جیسا حسین وجمیل کسی آنکھ نے دیکھا ہی نہیں،آپ جیسا کوئی خوبصورت پیدا ہوا ہی نہیں ،ساری کائنات کی بادشاہت کا تاج آپ ﷺ کے سر پر ہے ،آپ ﷺ ساری کائنات کے بادشاہ ہیں ، آپ ﷺ زمین وآسمان کی عظیم سلطنت کے بادشا ہ ہیں آپ ﷺ کے دو وزیر آسمانوں میں حضرت جبریل اور حضرت میکائل علیہ السلام اورزمین کے دو وزیر حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ ہیں ، مقررین نے جلوس کے شرکا سے خطاب کیا اور آپؓ کی ولادت باسعادت کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا ، جلوس میں دعوت اسلامی کے ذمہ دار صحافی جہانزیب عطاری ، صحافی نصیر احمد لنگاہ ، محمد حنیف چنہ ، حاجی عبدالمجید خاصخیلی‘ عبدالرشید ہاشمانی بلوچ سمیت کثیر تعداد میں عاشقان رسولؐ نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں