پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے ، طلبہ

عرصہ سے بجلی ہے نہ پینے کا پانی ،ہنر سیکھنے آتے ہیں بجلی نہ ہونے سے ہماری تعلیم متاثر ہو رہی ہے ، احتجاجی مظاہرے سے خطاب

منگل 27 اکتوبر 2020 23:52

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2020ء) پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر حب میں سہولیات کا فقدان بجلی پانی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف طلباء کا لسبیلہ پریس کلب کے سامنے احتجاج منگل کے روز لسبیلہ پریس کلب حب کے سامنے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر حب کے طلباء نے سینٹر میں سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرے سے اظہار خیال کرتے ہوئے طلباء عزیر بلوچ، رضوان، عاشق و دیگر نے کہا کہ پاک جرمن ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر میں سہولیات کا فقدان ہے سینٹر میں عرصہ سے بجلی ہے نہ پینے کا پانی ،ہم یہاں ہنر سیکھنے آتے ہیں مگر چونکہ یہاں زیادہ تر الیکٹرک اشیاء استعمال ہوتی ہیں تو سینٹر میں بجلی نہ ہونے سے ہمارے تعلیم پر اثر پڑ رہا ہے طلباء کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹی سی سینٹر حب جو ایک زمانے میں معروف تکینکی مہارت فراہم کرنے والا ادارہ سمجھا جاتا تھا مگر آج کل اسکا برا حال ہے نہ بجلی ہے نہ پانی نہ ہی ٹرانسپورٹ ہے بس کھڑی کھڑی ناکارہ ہورہی ہے تیل کا پیسہ نہیں ہم تین تین کلومیٹر پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں اس باوجود زرا دیر سے پہنچنے پر استادوں کی سننی پڑتی ہی. انہوں نے کہا کہ ہمیں اسکالر شپ اور وظیفہ دینے کے دعوے کیے گئے مگر تاحال کسی کو وظیفہ ملا اور نہ ہی کسی کو اسکالرشپ ملی ہے پرنسپل دو ہفتوں سے چھٹی پر ہیں طلباء فریاد کریں تو کس کے سامنے کریں. اس موقع پر طلباء نے اسسٹنٹ کمشنر حب کو بھی ٹی ٹی سی حب کے مسائل کے حوالے سے درخواست دیدی�

(جاری ہے)

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں