لسبیلہ، سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے ،روحانہ گل کا کڑ

مارکیٹوں میں معیار ی اشیاء خوردونوش کی فروخت یقینی ،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنیوالے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی،اسسٹنٹ کمشنر

بدھ 28 اکتوبر 2020 17:50

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی خصوصی ہد ایت پر اسسٹنٹ کمشنر روحانہ گل اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کیپٹن (ر) عارف احمد نے ن مہنگائی پر قابو پانے،اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ اورسہولت بازاروں کی چیکنگ کیلئے مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور اشیا خوردونوش اور اشیائے ضررویہ کے نرخوں کاجائزہ لیااس موقع پر۔

اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کاکڑ نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے اور مارکیٹوں میں کومعیار پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں سے اشیاء خردونوش کے ریٹ معلوم کئے۔

(جاری ہے)

سرکاری نرخ سے زائد قیمتوں پر گوشت۔

ٹماٹر۔ آلو۔ پیاز۔ مرغی۔ آٹا اور چینی فروخت کرنے اور کم۔وزن آٹا فروخت کرنے والے دوکانداروں پرکل 38000 روپین جرمانہ عائد کرکے ۔ پانچ دوکاندارکوگرفتار کرکے پولیس لاک اپ میں بند کردیا گیا۔ جبکہ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ سمیت وندر اور گڈانی کے تحصیلداروں نے بھی اپنے اپنے علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی مارکیٹوں کا دورہ کیا اورن قیمتوں کا جائزہ لیا اور ان کا کہنا تھاعوام کا مفادبے حد عزیز ہے۔عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں بلاجواز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور نہ ہی اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت کی جائے گی۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں