اوتھل پو لیس کی کار روائی چوری کی گئی گاڑی بر آمد ،دو ملزمان گر فتار

بدھ 28 اکتوبر 2020 20:58

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2020ء) پولیس نے کامیاب کارروائی ہوئے کراچی کے علاقے ناظم آباد سے چوری کی گئی مہران کار برآمدکر کے دو ملزمان گرفتارکر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطاق SSPلسبیلہ پرویز خان عمرانی کی خصوصی ہدایت پر اورASPاوتھل صدام کی نگرانی میں SHOاوتھل ملک عبدالجبار رونجھو کی قیادت میں ASIظفراللہ بلوچ،ہیڈ کانسٹیبل محمد رمضان جاموٹ،کانسٹیبل عبدالستار، محمد امین اور جمیل احمد نے زیروپوائنٹ پولیس چیک پوسٹ اوتھل پر دوران چیکنگ کراچی کی جانب سے آنے والی مہران کارنمبر BES-214 کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو کارڈرائیور نے گاڑی کو بھگانے کی کوشش تو پولیس پارٹی اس کا پیچھا کرکے پکڑ لیا،اوتھل پولیس نے اپنے ذرائع سے معلومات لی تو پتا چلا کہ مذکورہ گاڑی کراچی کے علاقے ناظم آباد سے دو دن قبل چوری کی گئی تھی،پولیس نے مہران کارمیں سوار دو ملزمان جمیل احمد اور محمد عارف ساکن خضدار کو حراست میں لیکر مقدمہ درج کرلیا ہے،ایس ایچ او اوتھل ملک عبدالجبار کے مطابق تفتیش میں مزید اہم انکشافات اور اس گروہ کے مزید افراد کی گرفتاری متوقع ہے،

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں