پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائیاں ، چار ملزمان گرفتار ،بڑی مقدار میں چھالیہ ، گٹکا برآمد

بدھ 28 اکتوبر 2020 21:40

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی کارروائیاں چھالیہ اور انڈین گٹکا برآمد پاکستان کوسٹ گارڈزکے پریس ریلز کے مطابق خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر آر سی ڈی ہائی وے پر پاکستان کو سٹ گارڈز کی سخت چیکنگ اور مسلسل کاروائیوں کی وجہ سے اسمگلروں نے سبی،جیک آباد، لاڑکانہ،دادو،جامشورو اور سپر ہائی وے کا استعمال بڑھا دیا ہے اور اسمگلنگ کی کاروائیاں ان علاقوں سے شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

جس کو مدِنظر رکھتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے متعلقہ کمانڈر کو اپنے علاقے میں چیکنگ مزیدسخت کرنے کے احکامات جاری کئے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی۔ کو سٹ گارڈز کی چھاپہ مار پارٹیوں نے مختلف کاروائیوں میں ٹرکوں کی چیکنگ کے دوران 36558کلو گرام چھالیہ، تقریبا25ہزارپیکٹ انڈین گٹکا،03عدد ٹرک اور 04اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پکڑی جانے والی چھالیہ، انڈین گٹکااور ٹرکو ں کی مالیت تقریباکروڑوں روپے ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ہر قسم کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں