حب،پی ڈی ایم کے جلسوں کی کامیابی عوام کا عمران خان سے ناراضگی کی علامت ہے ، رئوف خان ساسولی

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:05

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) جمہوری وطن پارٹی کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل وبلوچ بزرگ رہنما رئوف خان ساسولی نے کہا ہے کہ PDMکے جلسوں کی کامیابی عوام کا عمران خان سے ناراضگی کی علامت ہے ،اچھے دانا لوگ اپنی ناکامی دیکھ کر اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر کے اقتدار سے الگ ہو جاتے ہیں خان صاحب اپنے موجودہ وزیروں اور مشیروں کی موجودگی میں عوام کا دل جیت نہیںسکتے انکی یکطرفہ احتساب نے کل کے غاصب لیٹروں کو مظلوم بنا دیا ہے ،PDMکے جلسوں سے جام صاحب نہیں بلکہ پورے نظام کو خطرہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا رئوف خان ساسولی نے مزید کہاکہ عمران خان حکومت کی کارکردگی بہتری اور عوام حق میں ہوتی اور انہیں سہولہات فراہم کے ساتھ ساتھ مہنگائی کو کنٹرول کرتا تو عوام عمران خان سے خوش ہو تے اور اپوزیشن کے جلسہ اس طرح کامیاب نہیں ہوتے جلسوں کی کامیابی عمران سے عوام کی ناراضگی کی علامت ہے اچھے دانا لوگ جب اپنی ناکامی دیکھ لیتے ہیں تو وہ اپنی ناکامیوں کا اعتراف کر کے اقتدار سے الگ ہوکر آئندہ کا لائحہ عمل طے کر لیتے ہیں خان صاحب موجودہ وزیر وں مشیروں کی موجودگی میں عوام کا دل جیت نہیں سکتے کیونکہ موجودہ وزیر ومشیر باتونی ہیں اور عوام کی بہتری کیلئے ان پاس کوئی پروگرام نہیں ہے انھوں نے کہاکہ سردار یار محمد رند ایک سچا اور کھرا حقیقت گو انسان ہیں انھوں نے عوام کی ناراضگی کا آن دی ریکارڈ اعتراف کیا یہ ان کی سرکش ضمیر کا آواز تھا ساسولی نے مزید کہاکہ خان صاحب اپنے پارٹی کے اچھے لوگوں سے مشورہ کرنے کے بجائے اس نے باتونی اور بداخلاقوں کو اپنی ارد گرد جمع کیا ہے انھوں نے کہاکہ عمران خان کے یکطرفہ احتساب نے کل کے غاصب لیٹروں کو مظلوم بنادیاہے جبکہ 22کروڑ عوام بلا امتیاز احتساب چاہتی ہے لیکن بدقسمتی سے عمران خان نے کہا کہ تھا لیکن ہو نہیں سکا اور انکا کیا ہوا کوئی بھی وعدہ وحیدنہیں ہوا ایک سوال کے جواب میں ساسولی نے کہاکہ PDMکے جلسوں سے جام صاحب نے بلکہ پورے نظام کو خطرہ ہے موجودہ حکمرانوں کی ناکامی سزا اداروں کو نہیں دینا چاہئے تمام اداروں کو آئینی دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے اپنی فرائض انجام دینا چاہئے انھوں نے مزید کہاکہ نہ حکمرانوں کے پاس ملک و عوام کی بہتری کیلئے کوئی پروگرام ہے اور نہ ہی حزب اختلاف کے پاس کوئی پروگرام ہے کیونکہ عوام و ملک کے بہتری کیلئے انکے پاس پروگرام نہیں ہے اس لیئے ایک دوسرے کو گالم گلوچ کررہے ہیں اور ملک میں سیاست بداخلاقی کے بھینٹ چڑھ گیا ہے آخر میں ساسولی نے چاروں صوبوں کے مڈل کلاس مزدور ،کسان ،طلبا ،وکلا ،ادیب دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایکجا ہو کر انصاف مندانہ بہتر نظام کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں