لسبیلہ یں تیزرفتار کوچ کی ٹکر سے باپ اوربیٹا جاں بحق

جمعہ 16 اپریل 2021 23:50

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر موت کارقص جاری بے لگام تیز رفتار مسافر کوچ نے باپ کو کمسن بیٹے سمیت کچل دیا دونوں موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق جمعہ کے روز لسبیلہ میں ناکہ کھارڑی کے قریب قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے مسافر کوچ جے جے موورز نے ناکہ کھارڑی کے رہائشی کلام الدین ولد سفرخان اور انکے کمسن بیٹے حسنین کو تیز رفتاری کے باعث کچل ڈالا جو دونوں موقع پر ہی جانبحق ہوگئے لاشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردی گئیں لسبیلہ قومی شاہراہ پر موت کا رقص جاری دو دن قبل لک بدوک پر چار افراد جان سے گئے تھے مگر حکمرانوں کے خانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں