کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے شہری حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں،درچین مری

پیر 19 اپریل 2021 23:58

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی مرکزی سینئر رہنما درچین مری نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر خطرناک اور تیزی سے پھیل رہی ہے شہریوں کو چاہیے کہ وہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں کیونکہ بچوں کو بھی کورونا بری طرح کررہا ہے اور انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے حالیہ کورونا کی لہر انتہائی خطرناک ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا اور اپنے پیاروں خیال کرتے ہوئے حکومتی اقدامات جو انسداد کورونا کے حوالے سے کیے جارہے ہیں ان پر سختی سے عمل پیرا ہوکر اس موذی مرض کو شکست دینے کیلئے تعاون کریں۔۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں