سی آئی اے اوتھل بیلہ کی کارروائی، کراچی سے چوری کی گئی موٹرسائیکل اوتھل سے برآمد ،ملزم گرفتار

منگل 20 اپریل 2021 18:15

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) سی آئی اے اوتھل بیلہ کی کاروائی،کراچی سے چوری کی گئی موٹرسائیکل اوتھل سے برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا،مقدمہ درج،مزید تفتیش شروع،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سی آئی اے اوتھل بیلہ کے انچارج انسپکٹر فلک شیر نے اپنی ٹیم اے ایس آئی عبدالمجید اے ایس آئی خلیفہ عبدالغفور ،کانسٹیبل مجاہدعبدالرزاق،اعجاز احمدعالم انگاریہ کے ہمراہ دوران گشت وٹہ پل اوتھل کے مقام پر ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کرکاغذات طلب کئے تو وہ کاغذات پیش نہ کرسکابعدازاں سی پی ایل سی کرانے پر معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل تین روز قبل کراچی سے چوری ہوئی ہے جس پر انسپکٹر فلک شیر نے ملزم عبدالباقی ولد عبدالولی خلجی ساکن سیٹلائیٹ ٹائون کوئٹہ کو گرفتارکرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں