لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط

جمعرات 22 اپریل 2021 18:50

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2021ء) لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز اوتھل میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں نیشنل فریلنس ٹریننگ پروگرام،پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ، لسبیلہ یونیورسٹی، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ سمیت یونیورسٹی آف تربت کے مابین مشترکہ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے گئے ۔

تقریب میں لسبیلہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ، یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر ڈاکٹر جان محمد، پرو وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ، ڈاکٹر سعود تاج ،سیکریٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان روشن علی شیخ، سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ، ڈی جی سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ حکومت بلوچستان عرفان نواز میمن، ڈائریکٹر ٹریننگ، سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ جواداحمد، نیشنل فری لینس ٹریننگ پروگرام کے پروگرام آفیسر محمد ممنون، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے جوائنٹ ڈائریکٹر حماد بن عبدالخالق ،یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈائریکٹر اورک وحید نور، یونیورسٹی آف تربت کے ڈائریکٹر اور ک ڈاکٹر غلام جان ،لسبیلہ یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر احمد نواز کھوسہ، فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈ منیجمنٹ کے ڈین ڈاکٹر منظور احمد، لسبیلہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر محمد اسلم بزدار، بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ ڈاکٹر حسین بخش مگسی سمیت دیگر افسران موجود تھے جبکہ اسلام آباد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کہ ممبر جنید امام ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شریک ہوئے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد بلوچ نے کہا کہ آج کا یہ تقریب انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس میں تین جامعات کا نیشنل فری لینس ٹریننگ پروگرام کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جا رہے ہیں ۔جو کہ جامعات کے طلبا و طالبات کے علم و ہنر میں اضافے کا سبب بنے گا ۔انہوں نے کہا کہ آج کا دور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے جس کے ذریعے آن لائن تمام کام سر انجام دیے جا سکتے ہیں ۔

تقریب سے سکریٹری سائنس اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی روشن علی شیخ نے کہا کہ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بہت وسیع فیلڈ ہے جس کے ذریعے فاصلوں کو سمیٹا جا سکتا ہے اس کا مزید کہنا تھا کہ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ حکومت بلوچستان جامعات کو اس حوالے سے ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی اور جامعات کو انڈسٹریز اور صنعتوں کے ساتھ منسلک کرنے میں اپنا رول ادا کر ادا کرے گی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن صوبائی اسمبلی پرنس احمد علی بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے طلبا و طالبات میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی انہیں مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں