وزیر اعلی بلوچستان کے فرزند کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کی تحقیقات شروع قافلے میں شریک کار کو تحویل میں لے لیا گیا

بدھ 16 جون 2021 23:47

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2021ء) وزیر اعلی بلوچستان کے فرزند کے قافلے میں شامل گاڑی حادثے کی تحقیقات شروع قافلے میں شریک کار کو تحویل میں لے لیا گیا کار بی اے پی رہنماء کی بتائی جارہی ہے اس سلسلے میں بتایا جاتا ہے گذشتہ دنوں دریجی سے واپسی پر وزیر اعلی بلوچستان کے فرزند جام محمد اور رکن قومی اسمبلی نوابزادہ عامر مگسی کے صاحبزادے زرین مگسی کے قافلے میں شامل زرین مگسی کے محافظوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں دو محافظ جاں بحق سات زخمی ہوگئے تھے اس واقع کی پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق قافلے میں بی اے پی رہنماء کے کار کو ایڈیشنل ایس پی صدام حسین خاصخیلی نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں بتایا جارہا ہے کہ حادثہ مبینہ طور مذکورہ کار کی وجہ سے پیش آیا تاہم پولیس مزید واقع کی تحقیقات کررہی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں