ْجام کمال خان نے ہمیں شائستگی ، رواداری، صبر و برداشت کا درس دیا ہے ،سردار غلام سرور چنہ

لسبیلہ کے عوام اور جام کمال خان کے صوبہ بھر میں چاہنے والے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں

ہفتہ 19 جون 2021 22:46

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور لسبیلہ کی معروف قبائلی شخصیت سردار غلام سرور چنہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے کل سی ایم سکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کے دوران جس طرح وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب جام کمال خان کے خلاف نا زیبا حرکت کی اور غیرشائستہ الفاظ استعمال کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ہمارے لیڈر ہیں اور ہم اپنے نواب و لیڈر کا احترام کرتے ہیں سردار غلام سرور چنہ نے کہا کہ ہمارے ہردلعزیز جام کمال خان نے ہمیں شائستگی ، رواداری، صبر و برداشت کا درس دیا ہے ورنہ لسبیلہ کے عوام اور جام کمال خان کے صوبہ بھر میں چاہنے والے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور جو ہمارے لیڈر کے بارے میں نازیبا حرکت کرے گا اور غیرشائستہ الفاظ استعمال کرتے ھے وہ یہ نہ بھولیں کہ ان کے بھی لیڈر و معتبرین ہیں جن کی ہم بھی کردار کشی کر سکتے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ نہ بلوچوں اور نہ پشتونوں کی روایت ہے کہ وہ کسی نواب ،سردار یا کسی بھی شخص کی کردار کشی کریں یا نازیبا حرکت کریں بلوچستان میں میر جام کمال خان عالیانی اور ان کی ایک بہت بڑی قبائلی حثیت و عزت ہے۔

انھوں نے کہا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن ہمیں اپنی بلوچی قبائلی روایات کی پاسداری کو ہر صورت مقدم رکھنا ہے۔لیکن اپوزیشن کے رہنماؤں کی جانب سے زاتیات پر حملے جیسے ناشائستہ سیاست کو فروغ دینے کی کوشش نیک شگون عمل نہیں ہے۔ سردار غلام سرور چنہ نے کہا کہ ہمارے ہردلعزیز نواب جام کمال خان نے ہمیں شائستگی ، رواداری، صبر و برداشت کا درس دیا ہے ورنہ لسبیلہ کے عوام اور نواب جام کمال خان کے صوبہ بھر میں چاہنے والے اینٹ کا جواب پتھر سے دینا اچھی طرح جانتے ہیں۔ سردار غلام سرور چنہ نے کہا کہ سیاست کا یہ گھناؤنا عمل اور ناشائستہ زبان ہر کوئی استمال کر سکتا ہے لیکن بلوچستان عوامی پارٹی احترام اور روایات کو مقدم رکھتے ہوئے سیاست کر رہی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں