عثمان کاکڑ بلوچستان کی طاقتور آواز تھی ،بلوچ عوامی موومنٹ

منگل 22 جون 2021 00:15

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنازر شہباز طارق بلوچ ایڈووکیٹ اور ڈپٹی آرگنازر ریس نواز علی برفت ایڈووکیٹ ودیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں سینیٹر عثمان کاکڑ کی مختصر علالت کے بعد وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عثمان کاکڑ بلوچستان کی آواز تھی جن کی اچانک وفات سے بلوچستان ایک مدبر اور اعلیٰ پایہ کے سیاست دان سے محروم ہوگیا جس کی خلا کو فوری طور پر نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ کی وفات پر نہ صرف ان کے اہلخانہ غمزدہ ہیں بلکہ اہل بلوچستان سوگ میں ہیں کیونکہ مرحوم عثمان کاکڑ نہ صرف بلوچستان میں بسنے والی پشتون قوم بلکہ تمام مظلوم قومیتوں کے حقوق کے علمبردار تھے جنہوں نے اپنی سینیٹر شپ کے دوران نہ صرف پشتون بلوچ اور بلوچستان کا مقدمہ پیش کیا بلکہ ملک کے طول و ارض میں بسنے والی تمام مظلوم قومیتوں کی بہتر نماندگی کی جس کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا مرحوم عثمان کاکڑ کی وفات پر اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرماے آمین

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں