جمہوریت میں اپوزیشن کا احتجاج اٴْنکا آئینی حق ہے ،،محمد اسلم بھوتانی

صوبائی حکومت نے جس طرح پوری اپوزیشن کو مقدمات درج کر کے جیل میں ڈالا ہے یہ جمہوریت کی نفی ہے ، ممبر قومی اسمبلی

پیر 21 جون 2021 22:30

لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) لسبیلہ وگوادر سے منتخب ممبر قومی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی نے کہاہے کہ جمہوریت میں اپوزیشن کا احتجاج اٴْنکا آئینی حق ہے لیکن صوبائی حکومت نے جس طرح پوری اپوزیشن کو مقدمات درج کر کے جیل میں ڈالا ہے یہ جمہوریت کی نفی ہے اور اسطرح کے اقدامات سے جمہوریت کی خدمت نہیں کی جاسکتی ایم این اے اسلم بھوتانی نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان اسمبلی کے تمام اراکین کو فی الفور رہا کیا جائے اور ان پر قائم مقدمات کو واپس لیا جائے انھوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات پہلے ہی کوئی تسلی بخش نہیں ہیں اور اس میں اس طرح کے اقدامات صوبے کو مزید نقصان پہنچائیں گے ایم این اے اسلم بھوتانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کو چاہئے کہ اپوزیشن سے مفاہمت کا راستہ اختیار کرے اور جو کچھ بجٹ اجلاس والے دن ہوا اٴْ س سے ہمیں حالات کو بہتر بنانے کیلئے آگے بڑھنا چاہئے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں