لسبیلہ پولیس نے مختلف کیسز میں ضبط کی گئی کروڑوں کی منشیات تلف کردی

ہفتہ 11 ستمبر 2021 23:47

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 ستمبر2021ء) لسبیلہ پولیس کی جانب سے مختلف کیسز میں ضبط کی گئی کروڑوں کی منشیات تلف کردی گئی،منشیات کو جوڈیشنل مجسٹریٹ حب محمد اقبال کی موجودگی میں تلف کیا گیا،اس موقع پر ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی،اے ایس پی کیپٹن(ر)صدام حسین خاصخیلی، ڈی ایس پی لیگل محمد عثمان ودیگر افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

لسبیلہ پولیس کے پولیس اسٹیشنز اوتھل،بیلہ،حب،ساکران،ہائیٹ،گڈانی،وندر میں پکڑی جانیوالی کروڑوں کی۔منشیات شامل تھی،تلف کی گئی منشیات میں غیر ملکی شراب،چرس،چھالیہ،انڈین گٹکا،پان پراگ ،جیم،بیئر،آفین،ہیروئین،غریر ملکی کپڑا سمیت کروڑوں کی منشیات شامل تھیں،اس موقع پر جوڈیشنل مجسٹریٹ حب کے ریڈر عمران احمد ،قائم مقام ایس ایچ او اوتھل محمد انور بلوچ ، ریڈر منظور احمد ، ہیڈ محرر محمد ہاشم شاہوک ، پولیس افسران میں برسات ، عنایت اللہ ، عطااللہ، امان اللہ نمانی ، عطااللہ رونجہ ، یدایت اللہ ، یوسف بلوچ ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں