حب،محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلہ کی جانب سے عالمی یوم اوزون کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:26

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 ستمبر2021ء) محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلہ کی جانب سے عالمی یوم اوزون کی مناسبت سے لیڈا آڈیٹوریم حب میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر کے سرکاری اسکولوں کی طلبا و طالبات نے اوزون کے عنوان پر اردو و انگریزی میں تقاریر پیش کیں ۔ پروگرام کے مہمان خاص صوبائی سیکریٹری بلوچستان برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی عبدالصبور کاکڑ تھے جبکہ ان کے ہمراہ ایڈیشنل سیکرٹری ماحولیات جہانگیر خان کاکڑ اور ڈی جی ماحولیات عبدلولی کاکڑ نے بھی پروگرام کو رونق بخشی ۔

علاوہ ازیں تقریب کے انتظامات ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلہ عمران سعید کی نگرانی میں کیئے گئے ۔ اس دوران تقریب میں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض لسبیلہ کی نوجوان سماجی شخصیت عبدالصمد گدور نے سرانجام دیئے اور تقریری مقابلہ جات میں منصفی کے فرائض دی حب انگلش لینگویج اکیڈمی کے سینئر اسٹاف ممبر سر عبدالخالق، لیکچرر ڈگری کالج حب میڈم ہما واحد اور سر عبدالرشید شیخ نے ادا کیئے ۔

(جاری ہے)

ضلعی سطح پر اردو تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ گرلز سیکنڈری ہائی اسکول حب کی طالبہ ماحل مصطفی ، دوسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پتھر کالونی حب کی طالبہ نادیہ ، تیسری پوزیشن گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول مورند کالونی اوتھل کی طالبہ اقصی، چوتھی پوزیشن گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول اوتھل کے طالبعلم اشرف اور پانچویں پوزیشن گورنمنٹ گرلز اسکول جنگی خان گوٹھ حب کی طالبہ حمیرہ نے حاصل کیں جبکہ انگریزی تقریری مقابلے میں گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول حب کی طالبہ زنیرا نے پہلی پوزیشن، گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول جام کالونی حب کی طالبہ سیمہ نے دوسری پوزیشن، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اوتھل کے طالبعلم ندیم نے تیسری پوزیشن ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گدور گوٹھ بیلہ کے طالبعلم یاسر احمد نے چوتھی اور گورنمنٹ گرلز مڈل اسکول پتھر کالونی حب کی طالبہ آصفہ ولی داد نے پانچویں پوزیشن حاصل کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکریٹری بلوچستان برائے ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی عبدالصبور کاکڑ نے کہا کہ لسبیلہ کی طلبا و طالبات کا ٹیلنٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور ان طلبا و طالبات کے اساتذہ و والدین یقینا بے حد داد کے مستحق ہیں مزید انہوں محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی یوم اوزون کی مناسبت سے پروقار تقریب اور ضلعی سطح پر گورنمنٹ اسکولز کے بچوں کے مابین تقریری مقابلے کا انعقاد پر ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ تحفظ ماحولیات لسبیلہ عمران سعید کو داد و تحسین پیش کرتا ہوں اور کامیاب پروگرام پر پورے لسبیلہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ہماری کوشش ہوگی کہ اداروں میں گرین ہاس زون کو فعال کیا جائے اور اپنے ماحول کو زیادہ سے زیادہ محفوظ رکھنے کیلئے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کو قابو پانے کیلیئے اقدامات کریں ۔ تقریب میں ڈی ای او میل لسبیلہ انور جمالی، ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی اسکول حب رفیق بلوچ، لسبیلہ انڈسٹریز اینڈ چیمبر آف کامرس کے جنرل سیکرٹری انجم رفعت اللہ، رہبر علم پبلک اسکول نظر چورنگی حب کے ڈائریکٹر محمد جان مری، حب پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر الیاس کمبوہ سمیت کثیر تعداد میں ضلع بھر سے اساتذہ و اساتذات اور طلبا و طالبات نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں