ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ای پی آئی سینٹر حب میں پو لیو مہم کا با قاعدہ افتتاح کر دیا

تین روزہ پو لیو مہم پا نچ سال سے کم 58435بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جا ئیں گے

منگل 21 ستمبر 2021 00:20

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ای پی آئی سینٹر حب میں پو لیو مہم کا با قاعدہ افتتاح کر دیا ، تین روزہ پو لیو مہم پا نچ سال سے کم 58435بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جا ئیں گے تفصیلا ت کے مطابق پیر کے روز ای پی آئی سینٹر حب میں ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبد الحمید بلو چ نے پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا کر با قاعدہ پو لیو مہم کا آغاز کر دیا اس موقع پر ڈاکٹر غزالہ ، ڈاکٹر نذیر ، ڈاکٹر عمران اور ڈاکٹر نسیم خان سمیت دیگر موجود تھے ڈاکٹر نسیم خان نے اس موقع پر بتا یا کہ حب ، گڈانی ، ساکران اور دریجی کی تمام یونین کونسلز میں 180مو با ئل ٹیموں ، 17فکس سینٹر زاور 24ٹرانزینٹ پو ائنٹس کی مدد سے 58ہزار 435پا نچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطر ے پلا ئے جا ئیں گے

متعلقہ عنوان :

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں