صوبہ بلوچستان کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں بھی پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا

جمعہ 24 ستمبر 2021 23:18

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2021ء) صوبہ بلوچستان کے دیگر حصوں کی طرح بلوچستان کے صنعتی شہرحب میں بھی پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پشتون برادری نے اپنی ثقافتی دن کے موقع پر روایتی مبلوسات زیب تن اور پگڑی پہن رکھے تھے پشتون میوزک پر اتنڑکرتے رہے تقریب میں اے این پی کے کارکنوں نے ایک بڑی تعداد میں شرکی پشتون کلچر ڈے مناسبت سے منعقدہ تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے صدر لالہ عبدالمنان افغان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیگر پشتون قوم کیلئے آج کا دن تاریخی اور اہمیت رکھتا ہے پشتون کلچر زبان اور قوم نے تہذیب یافتہ دنیا کیلئے بڑے بڑے کارنامے سرانجام دیئے ہیں انھوں نے کہاکہ پشتون سرزمین اور کلچر پشتونوں کی یہ روایات رہی ہے کہ کسی سے رنگ ونسل زبان اور مذہب کی بنیاد پر نفرت نہیں کی جاتی ہے کیونکہ پشتون بہادرمہمان نواز محب وطن قوم ہے جس نے ہر مشکل گھڑی میں اپنے ملک کی دفاع کیلئے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں اپنی قومی ثقافت کو زندہ رکھنا ہی زندہ قوم کی مثال ہے انھوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کے قائدین نے صوبوں کی خودمختیاری کیلئے 18ویں ترمیم منظور کروایا تاکہ صوبے خود مختیار ہوں تاکہ عوام کو انکے جائز حقوق مل سکیں انھوں نے کہاکہ 18ویں ترمیم کے تحفظ کیلئے عوامی نیشنل پارٹی ہر فورم پر آواز بلند کرتی رہے گی انھوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ملک کیلئے جو قربانیاں دی ہیں سب کے سامنے عیاں ہیں حتیٰ کہ ہمارے قائدین کو شہید کیا گیا 2008ئ سے لیکر اب تک اے این پی ہزاروں رہنمائ شہید کر دیئے گئے لیکن اس باوجود ANPکسی کے سامنے جھکا نہیں بلکہ اپنے عوام اور قوم کے حقوق کیلئے جدوجہد کو جاری رکھا ہو اہے اور یہ جدوجہد کا تسلسل ہمیشہ جاری وساری رہے گا پشتون قوم کو چاہئے کہ آس کے اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں اپنے قوم کی بہتر سے بہتر خدمت کرسکیں بلوچستان میں جب بھی حکومت بنائی جاتی ہے تو پانچ سالہ مدت پوری کرنے کے آخری سال میں حکومت کے خلاف سازش ہوجاتی ہے ثنائ اللہ زہری حکومت میں ایسی طرح سے سازش کر کے عدم اعتماد کی تحریک لائی گئی بجٹ میں ترقیاتی اسکیمات کیلئے جو فنڈ ز منظور ہوئے تھے و ہ لیپس ہو کر وفاقی کو چلے گئے اب جام حکومت کے خلاف بھی سازش شروع ہو گئی ہے اپوزیشن کی جانب سے عدم اعتماد کی تحریک لایا جارہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے میگاپروجیکٹ کے بھی اربوں روپے فنڈز منظور کروائے ہیں جو کہ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہو رہا اور ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن وہ اپنے ہتھکنڈوں میں ہر گز کامیاب نہیں ہو نگے اپوزیشن میں ایک ایسا بھی جماعت شامل ہے جو گزشتہ 37سالوں سے حکومت میں شامل رہاہے لیکن اس مرتبہ اپوزیشن میں بیٹھنے کے سبب عدم برداشت کا شکار ہو چکا ہے اور ان 37سالوں میں حکومت میں رہنے کے باوجود انھوں نے پشتون بیلٹ کیلئے کچھ نہیں کیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے چار اراکین ممبر کے ساتھ جا م کما ل خان اتحادی بن کر بے شمار ترقیاتی کام کروائے پشتون بیلٹ میں نہ رکنے والا ترقیاتی کام جاری ہیں اور عوامی نیشنل پارٹی کے اراکین نے اسی حکومت میں پشتون بیلٹ میں دو اضلاع اور ایک ڈویڑن کی منظوری دلائی جو کہ اپوزیشن کو برداشت نہیں ہو رہا انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کا اصل مسئلہ یہ ہے کہ ANPکو حکومت سے باہر کرانا ہے لیکن وہ اپنی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے تقریب سے عوامی نیشنل پارٹی لسبیلہ کے جنرل سیکرٹری سید عبدالباقی آغا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 32سالوں سے اے این پی سے وابستہ ہیں اور کارکن کی حیثیت سے کام کرتے آرہے ہیں بعدازاں انہیں لسبیلہ میں جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں لیکن اب کاروبار کیلئے کوئٹہ سٹل ہو رہا مزید جنر ل سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داریاں نبھا نہیں سکتا لہٰذا وہ کلچر ڈے کے تقریب میں شریک ANPکے رہنمائوں کارکنوں اور پشتون قوم کے سامنے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیتا ہوں لیکن پشتون قوم کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے تقریب سے عبدالواحد دٴْرانی ،عبدالرزاق نورزئی ،شاہ محمد علیزئی ،عبید خان مشوانی ،مصطفی کما ل ،مزمل خان مسعود و دیگر رہنمائوں نے بھی خطاب کیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں